سیاستدانوں کو آپس میں معاملات طے کرنے دیں, فوج مداخلت نہیں کریگی ،آرمی چیف
اسلام آ باد(انتخاب نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیاستدان صبح لڑتے ہیں، شام میں اکٹھے بیٹھ کر چائے پیتے ہیں، سیاستدانوں کو آپس میں طے کرنے دیں، فوج مداخلت نہیں کرے گی،عوام صحیح لوگوں کو ووٹ دیں گے تو پاکستان بدلے گا۔ا ن کاکہناتھاکہ میڈیا کے لوگ انسان بن جائیں تو سب ٹھیک ہوجائے گا، پاکستان کا مسئلہ ہم ہیں تو میڈیا بھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ملک کا 82 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ تقریب کے اختتام پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لوگوں کے درمیان آکر ان سے مصافحہ کیا اور لوگوں میں گھل مل گئے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے اپنی سیکیورٹی پر تعینات ایس ایس جی کمانڈوز نے ان کو عوام سے دور رکھنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اپنی سیکیورٹی کو بلائے طاق رکھتے ہوئے خود لوگوں سے ہاتھ ملاتے رہے اس موقع پر جنرل باجوہ نے تقریب میں شرکت کیلئے آئے ہوئے بچوں کے سروں پر دست شفقت رکھا۔ یادگار موقع پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد آرمی چیف سے بل مشافہ ملاقات کیلئے بے چین نظر آئی، آرمی چیف نے فرداً فرداً لوگوں سے بات کی اور ان کا حال چال پوچھا۔


