کسٹمز بلوچستان نے 52کروڑ روپے سے زائد کا غیر ملکی سامان برآمدکرلیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کسٹمز بلوچستان نے میختر،ڈیرہ اللہ اور سوراب میں کارروائیوں کے دوران 52کروڑ روپے سے زائد کا غیر ملکی سامان برآمدکرلیاہے،قبضے میں لیاجانے والا سامان 12کنٹینرزور 3ٹرکس میں لدا ہواتھا مذکورہ گاڑیوں کو بھی قبضے میں لیاگیاہے،محکمہ کسٹمز بلوچستان میں اسمگلنگ جیسے ناسور کے خاتمے کیلئے افرادی قوت کی کمی کے باوجود مکمل عزم کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں،اس ناسور کے خاتمے تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان خیالات کااظہار چیف کلکٹرکسٹم بلوچستان محمدصادق اور کلکٹر پروینٹیو ڈاکٹرفرید خان نے کسٹم ہاؤس کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کسٹمز بلوچستان صوبے میں ہرقسم کی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،گزشتہ چار ماہ کے دوران اسمگلنگ کے خلاف کی گئی کارروائیوں سے کافی حد تک کامیابی ملی ہے،افرادی قوت کی کمی کے باوجود کسٹمز کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ پورے عزم کے ساتھ جاری ہے،انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز رکھنی چیک پوسٹ کے اہلکاروں نے تقریباََ50کروڑ روپے مالیت کا غیرملکی سامان برآمدکرکے قبضے میں لے لیاہے اس میں اسسٹنٹ کلکٹریوسف مری اور اسسٹنٹ کلکٹر باز گل،انچار رکھنی کسٹم چیک پوسٹ رحمت اللہ خان خلجی،انسپکٹریحییٰ خان بادیزئی کے علاوہ دیگر اہلکاروں نے کارروائی میں حصہ لیاجبکہ دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کابھی تعاون حاصل رہاکارروائی کے دوران میختر اورگردونواح میں ڈمپ کیاہوا سامان جو 11کنٹینرز میں لداہوا تھا کو قبضے میں لے لیا،انہوں نے کہاکہ کسٹمز نے ہر طرح کے اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے مکمل عزم کااظہار کرتے ہوئے بھرپوراقدامات اٹھائے ہیں،اسمگلنگ جیسے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،افرادی قوت کی کمی کے باوجود محکمہ کسٹم اپنے مشن کیلئے کلیدی کرداراداکررہاہے۔اس کے علاوہ کسٹمز کی جانب سے ڈیرہ اللہ یار کے علاقے نوتال کے قریب کارروائی کے دوران 3ٹرک اور ایک عدد کنٹینر کو غیرملکی سامان سے لداہوا تھا کو قبضے میں لے لیا اس دوران کسٹمز عملے کو سخت مزاحمت کاسامنا بھی کرناپڑاجبکہ سوراب کسٹم چیک پوسٹ کے انسپکٹر شبیر خان اور حوالدار حاجی خالد نے ایک مشکوک ٹرک کو روکنے کااشارہ کیا جس کی تلاشی کے دوران ٹرک کے خفیہ خانوں سے 650کلوگرام چرس برآمدکرکے قبضے میں لے لیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں