افغانستان،سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے، انٹیلی جنس سربراہ اور محافظ سمیت 7 افراد جاں بحق

کابل:افغانستان کے صوبوں ہلمند اور غزنی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں انٹیلی جنس سربراہ اور محافظ سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔صوبائی حکومت نے بتایا کہ گزشتہ روز صوبہ ہلمند میں ضلع ناوا کے انٹیلی جنس دفتر کے سربراہ محمد اسماعیل کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے محافظ جاں بحق ہو گئے۔ دریں اثنا صوبہ لوغر کا رہائشی ایک خاندان صوبہ غزنی میں اپنے عزیز و اقارب سے ملنے جا رہا تھا کہ ضلع اندار میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں ایک بچہ اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں