خضدار ، موٹر سائیکل و کوچ میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق، کوچ میں آگ بھڑک اٹھی
خضدار(انتخاب نیوز) خضدار قومی شاہراہ زیرو پوائنٹ کے مقام پر مسافر کوچ نے مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا موٹرسائیکل سوار موقع پر جان بحق ایک بچہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائ طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کردیاگیا موٹرسائیکل سوار کا تعلق خضدار کے قریبی علاقہ زیدی سے بتایا جارہا ہے، حادثے کے باعث کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق کوچ کے آدھے حصے سے زیادہ جل کر خاکستر ہوگئے ہیں فاٰئر بریگیڈ کے عملہ آگ کو قابو پانے کیلئے کوشش میں لگی ہوئ ہے مزید نقصان کا خدشہ ہے حادثہ کا سن کر ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئ اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


