لاہور, گھریلو ناچاقی پر فائرنگ,خاتون خانہ قتل

لاہور, گھریلو ناچاقی پر فائرنگ,خاتون خانہ قتل
لاہور: چوہنگ میں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں خاوند کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی 45 سالہ خاتون کی شناخت نسیم بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہیکہ نسیم بی بی کے شوہر نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کیا۔پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں