لاہور، نامعلوم افراد نے پی ٹی آئی کے کیمپ کو آگ لگا دی

لاہور (انتخاب نیوز) لاہور میں نامعلوم افراد نے پی ٹی آئی کے کیمپ کو آگ لگا دی۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھاٹی گیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے کیمپ کو نامعلوم افراد نے آگ لگائی جس کی وجہ سے کیمپ جل گیا۔پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے کہ کیمپ کو آگ نامعلوم افراد نے لگائی جس سے کیمپ میں موجود کرسیاں، ٹینٹ اور بینرز جل گئے۔آگ سے متاثر مقام پر پولیس کی نفری بھی پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب حکومت کی جلسے کے حوالے سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں