بلوچستان، اپریل میں 123ٹریفک حادثات میں 101 لوگ جاں بحق 315 زخمی ہوئے

نوجوان سماجی رہنما نجیب یوسف زہری کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں ماہ اپریل لاک ڈاؤن کے دوران بلوچستان کے خونی شاہراہوں پر موت کا رقص جاری رہامجموعی طور پر 123حادثات پیش آۓ جن میں 101 لوگ جاں بحق اور 315 لوگ زخمی ہوۓ!
ضلع خضدار 42 حادثات میں 115 زخمی اور 43 جاں بحق ہوۓ
ضلع کوئیٹہ 9 حادثات 7زخمی 6 جاں بحق ہوۓ
ضلع لسبیلہ 14 حادثات میں 31 زخمی اور 9 افراد جاں بحق ہوۓ
مستونگ 18حادثات میں 51 زخمی 8 لوگ جاں بحق ہوۓ
ضلع قلات 10 حادثات 21 زخمی 9جاں بحق ہوۓ
چمن 9حادثات 19 زخمی 9 لوگ جاں بحق ہوۓ
اندرون بلوچستان 21 روڈ حادثات میں 71 زخمی 17جاں بحق ہوۓ جن میں اکژیت خواتین اور بچوں کی ہیں لاک ڈاؤن کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کُھلنے سے روڑ حادثات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونیکا خدشہ ہے بدقسمتی سے ہمارے منتخب نمائندے اور حکومت وقت نے اس سنگین بنیادی مسلئے سے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں