امریکی صدر بائیڈن نے روسی صدر پیوٹن کو قصائی قرار دیدیا
امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرینی پناہ گزینوں سے ملاقات کے بعد روسی صدر پیوٹن کو قصائی قرار دے دیا۔
پولینڈ میں یوکرینی پناہ گزینوں سے ملاقات کے بعد جب امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ ان کا صدر پیوٹن کے بارے میں کیا خیال ہے تو بائیڈن نیکہا وہ قصائی ہے۔امریکی صدر بائیڈن کی پولینڈ میں یوکرین کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے بھی ملاقات ہوئی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ملاقات میں امریکا نے یوکرین کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے لیے غیرمتزلزل عزم کا اظہار کیا۔یوکرینی وزیرخارجہ دمترو کلیبا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر سے ماریوپول کی صورت حال پر بات کی گئی۔
Load/Hide Comments


