پرویز الٰہی کی وزیراعظم سے بنی گالا میں ملاقات ،وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی خبریں
مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالا پہنچ گئے۔خیال رہےکہ پرویز الٰہی ایسے وقت وزیراعظم سے ملاقات کے لیے بنی گالا پہنچے ہیں جب قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جاچکی ہے۔ق لیگ کو اپوزیشن کے بعد حکومت کی طرف سے بھی وزارت اعلیٰ پنجاب کی پیشکش کی خبریں سامنے آئی ہیں تاہم ترجمان ق لیگ نے وزارت اعلیٰ سے متعلق حکومتی وفد کی کسی پیشکش کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ق لیگ کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے کم پر بات نہیں ہوگی جب کہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے فی الحال کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد ق لیگ حتمی فیصلہ کرلےگی کیونکہ اب وقت بہت کم رہ گیا ہے۔
Load/Hide Comments


