لیاری کوسٹل ہائی وے کے قریب پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ:لیاری کوسٹل ہائی وے انیل کے قریب پانی میں ڈوبنے والے شخص کی لاش نکال لی گئی۔ایدھی حکام کے مطابق گزشتہ روز لیاری کوسٹل ہائی وے انیل کن کے قریب پانی میں ڈوبنے والے یاتری کی لاش کو ایدھی کے غوطہ خوروں نے مسلسل کوششوں کے بعد نکال لیا،ایدھی فانڈیشن کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے تھے،نعش کی شناخت دیو ولد ہری رام عمر 24 سال ساکن بدین سندھ کے نام سے ہوئی،نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقے منتقل کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں