بلوچستان منی بس ٹرانسپورٹ کا احتجاج، قومی شاہراہ نوتال کے مقام پر بند، ٹریفک معطل

ڈیرہ مراد جمالی (انتخاب نیوز) گنداواہ ٹو نوتال روڈ پر بڑھتی ہوئی ڈکیتی لوٹ مار اور کچھی ٹرانسپورٹ کمپنی کے ویگن پر فائرنگ، لیویز اہلکار سمیت دو افراد کو جاں بحق اور مسافروں کو زخمی کرنے کے واقعہ کے خلاف اور روڈ پر مبینہ ڈاکو راج کیخلاف بلوچستان منی بس ٹرانسپورٹ سمیت کچھی کمپنی ٹرانسپورٹ کی جانب سے مشتعل مظاہرین نے ٹائرجلاکر سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو نوتال کے مقام پر بلاک کردیا جس کے باعث ٹریفک کی آمدروفت مکمل طور پرمعطل ہوگئی اورچھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطریں لگ گئی ہیں۔مشتعل مظاہرین نصیرآباد ٹرانسپورٹ کیڈویژنل صدر میرامداد اسلم بنگلزئی، جعفرآباد کے صدرمیرمحمد اسماعیل لہڑی، دوست علی لہڑی کچھی ٹرانسپورٹ کمپنی کے سربراہ میر امجد علی بنگلزئی اورمیر خدا بخش بنگلزئی کی قیادت میں بھرپو احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی گئی جہاں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کے شرکا سے میر امجد علی بنگلزئی،میر امداد اسلم بنگلزئی، میر خدا بخش بنگلزئی، میر محمد اسماعیل لہڑی، دوست علی لہڑی، عابد علی بنگلزئی اور خادم حسین بنگلزئی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوتال گنداواہ روڈ غیر محفوظ ہوکر رہ گئی ہے آئے روڈ روٹ پر چلنے والی گاڑیوں اور مسافروں کو لوٹا جارہا ہے اور انہیں قتل اور زخمی کیا جارہا ہے جوکہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے ٹرانسپورٹر اور عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا لیویز اور پولیس انتظامیہ کی اولین فرائض منصبی میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوتال گنداواہ روڈ پر کسی عزت نفس اور جان مال محفوظ نہیں رہا ہے لوگ سفر کرنے سے بھی گریزاں ہیں انہوں نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہاکہ اگر پنجک واقعہ سمیت ڈکیتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیاگیا تو بلوچستان بھر میں شدید احتجاج کے ساتھ پہپہ جام ہڑتال کی جائیگی تین گھنٹوں تک قومی شاہراہ بلاک ہونے سے مسافروں کو انہتائی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک اور ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ سے ٹرانسپورٹرز کی کامیاب مذاکرات ہوئے جس میں کمشنر نصیرآباد ڈویژن نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ نوتال گنداواہ روڈ پر قیام امن و امان کی بحالی سمیت واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹرے میں لایا جائیگا بعدازاں کمشنر نصیرآباد ڈویژن اور ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ کی یقین دہانی کے بعد قومی شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں