نقل کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں ، بلوچستان بورڈ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) چیئرپرسن بلوچستان بورڈ پروفیسر سعدیہ فاروقی نے کہا ہے آج سے نویں کے امتحانات شروع ھوگئے، نقل کی اجازت کسی صورت نہیں دینگے تمام اسٹاف کو سختی سے ہدایت جاری کر دی گئی ہے، نقل کا خاتمہ اولین ترجیحی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز میٹرک کے جاری امتحانات میں شہر کے مختلف امتحانی سنٹرز جن میں اسپیشل ھائی اسکول سینٹر 1،2، لیڈی سنڈیمن گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شالدرہ،گرلز ہائی اسکول مشن روڈ کے دورے موقع پر گفتگو کرتے ھوئے کیا، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس شمس اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے کہا والدین اپنے بچوں میں خود اعتمادی پیدا کریں بچوں کو نقل جیسے ناسور سے دور رکھے موبائل فون کو ہرگز امتحانی سنٹر میں نہ لانے دے، انہوں نے کہا آج سے نویں جماعت کے امتحانات شروع ھوگئے ہیں ہماری ٹیمں پورے صوبے میں نقل کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، یہ طالب علم اس قوم کے معمارہے، نقل کے خاتمے کے لیے بلوچستان بورڈ نے سخت ترین اقدامات کیے ہیں کسی کو نقل کی ہرگز اجازت نیہں دی جائے گی، بلوچستان بورڈ میں جو کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے وہاں سے امتحانات کی نگرانی ہورہی ہے ،امتحانی عملے کو سختی سے نقل کے خاتمے کی ہدایت کی گئی ہے ،چیئرپرسن پروفیسر سعدیہ فاروقی نے کہا بلوچستان بورڈ نے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو پورے صوبے میں نقل کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ، انہوں نے کہا طلباءو طالبات نقل پر انحصار کرنے کی بجائے پڑھائی پر توجہ دے نقل کو بھول جاو ہمارے ملک کو پڑھے لکھے نوجوان کی ضرورت ہے جو زندگی ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں