تحریک عدم اعتمادپر بلوچستان عوامی پارٹی تقسیم ہوگئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) تحریک عدم اعتمادپر بلوچستان عوامی پارٹی تقسیم ہوگئی ،4ارکان نے اپوزیشن جبکہ ایک رکن نے حکومت کی حمایت کااعلان کیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتمادکے معاملے پر بلوچستان عوامی پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی جس میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ طارق مگسی کی سربراہی میں 4ارکان خالد مگسی ،اسرار ترین ،احسان اللہ ریکی ،روبینہ عرفان نے اپوزیشن کی حمایت کااعلان کیاہے جبکہ ایک رکن وفاقی وزیر برائے دفاعی پیدوار زبیدہ جلال کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کافیصلہ کیاگیاہے ۔زبیدہ جلال اپوزیشن کی حمایت کے موقع پر پریس کانفرنس سے بھی غیر حاضر رہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں