باپ پارٹی نے اہم موقع پر اپوزیشن کاساتھ دینے کا فیصلہ کیا، اختر مینگل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ حکومت نے بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی بجائے مذاق اڑایا ،بی اے پی کابلوچستان کے مسائل کوسامنے رکھتے ہوئے اپوزیشن کیمپ شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ بلوچستان کی آواز وہاں سے تو نہیں آتی لیکن یہاں بھی سنائی نہیں دے رہی باپ پارٹی نے اہم موقع پر اپوزیشن کاساتھ دینے کا فیصلہ کیاہے میں انہیں اپوزیشن کے کیمپ میں شامل ہونے پرمبارکباد پیش کرتاہوں ہم نے پہلے دن موجود ہ حکومت کی حمایت کااعلان کیاتھا وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں لیکن جس طرح ہمیں نظرانداز کیاگیا بلوچستان کے مسائل توجہ دینے کی بجائے ہمارا مذاق اڑایاگیا بی اے پی نے جس طرح بلوچستان کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے اپوزیشن کے کیمپ میں شامل ہوئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کو ڈیلے کرنے کے حربے ناکام ہوئے ۔تمام اپوزیشن جماعتوں کو حالات نے ایک پیج پر لایاہے ۔موجودہ حکومت میں بلوچستان کے ایشوز کو پہلے دن اجاگر کیاوہ حل نہ ہوسکے حکومت نے تمام ہتھکنڈے عدم اعتماد میں تاخیر کے لیے استعمال کئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں