گڈانی، بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ کیخلاف دھرنا چوتھے روز میں داخل
گڈانی (نمائندہ انتخاب) بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ کے خلاف سوشل ورکر لعل بی بی کی قیادت میں احتجاجی دھرنا چوتھے روز میں داخل، حق دو تحریک کے روح رواں مولانا ہدایت الرحمن اظہارِ یکجہتی کے لیے متاثرین کی کال پر گڈانی دھرنا میں پہنچ گئے، جہاں گڈانی کے سینکڑوں ماہی گیروں نے قائد تحریک کا استقبال کیا سوشل ورکر لعل بی بی نے گڈانی کے غیور ماہی گیر عوام کو درپش مساہل و مصائب سے مولانا کو آگاہ کیا۔ قائد حق دو تحریک کے بانی مولانا ہدایت الرحمن نے دھرنے کے شرکا ءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق دو تحریک گڈانی سمیت بلوچستان کے ماہی گیروں کے مساہل پر اپنی آواز بلند کی ہے لسبیلہ میں ملٹی نیشنل کمپنیاں موجود ہیں لیکن مقامی افرادکے ساتھ نوکری کے دروازے بند کردیے گئے ہیں مقامی افراد کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے مقامی بے روزگار نوجوانوں کی ظلم و زیادتی افراد یہ ہمارے اپنے منتخب کردہ نمائندوں کی نااہلی ہمارا ذریعہ معاش ماہی گیری ہے ہمارے سمندر میں سمندری ڈاکو گجا مافیا کیخلاف اپنی سانس تک جنگ جاری رکھوں گا ماہی گیروں کا استحصال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دونگا۔ بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی گڈانی میں ماہی گیروں کے جیٹی بحال کرے جیٹی پر قبضہ کے خلاف حق دو تحریک گڈانی کے غیور ماہی گیر عوام کے ساتھ ہے عید کے بعد حق دو تحریک کے لاکھوں کارکنان کوئٹہ میں گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے دھرنا دے گی۔ اس موقع پر ایس ایچ او گڈانی عطا اللہ نمانی اپنے ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔


