جامعہ کراچی میں غیر اخلاقی محفل کیخلاف طلبہ تنظیموں کا احتجاج

کراچی (انتخاب نیوز) انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) جامعہ کراچی کیمپس میں مخصوص طلباءکی محفل میں نیم برہنہ لباس پہن کر رقص اور غیر اخلاقی حرکتوں پر طلبہ تنظیمیں بپھر گئیں اور سڑکوں پر آگئیں ، آئی بی اے میں ہونے والے "ہم جنس پرستی” اور اسلامی اقدار کے منافی پروگرام منعقدہ کرنے کے خلاف طلبہ تنظیموں نے واقعہ کے خلاف جامعہ کراچی میںسخت احتجاج کیا اور آئی بی اے تک احتجاجی مارچ بھی کیااور نعرے بازی کی ،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،انجمن اساتذہ جامعہ کراچی آئی بی اے میں نیم برہنہ لباس میں رقص کی محفل کی شدید مذمت کی جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ نے واقعہ کو جامعہ کا وقار مجروح اور ماحول خراب کرنے کی کوشش قرار دیدیا اور کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن تعلیمی ادارہ ہے یا بدمعاشی اور بے حیائی کا اڈہ ہے ، آئی بی اے انتظامیہ نے سخت ردعمل کا دیکھتے ہوئے انکوائری رپورٹ آنے پر ملوث طلبہ کو اپنے ادارے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں