دکی، انتظامیہ کا اوور لوڈ ٹرکوں کیخلاف ایکشن، وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا

دکی:ضلعی انتظامیہ دکی اوور لوڈ ٹرکوں کے خلاف ایکشن میں آگئی،لیویز فورس نے ڈپٹی کمشنر دکی عظیم کاکڑ کی ہدایت پر معدنیات چیک پوسٹ پر چیکنگ کرتے ہوئے حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے اوور لوڈنگ میں ملوث متعدد ٹرک روک لئے۔روکے گئے ٹرکوں کو چھ گھنٹے بعد معافی طلب کرنے کے بعد وارننگ دے کرروانہ کردیاگیا۔ڈپٹی کمشنر دکی عظیم کاکڑ کے مطابق اوور لوڈنگ پر سخت پابندی عائد کردی گئی ہے کل سے خلاف ورزی کرنے والے ٹرک ڈرائیور اور کانٹا مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی اور اس حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ حکمانے کی کاپی آج تمام کانٹوں کو موصول ہوگئی ہے کل سے خلاف ورزی کرنے والے کانٹے کو سیل کئے جا ئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں