لسبیلہ، ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران فائرنگ سے بس کا کلینڈر زخمی

لسبیلہ (انتخاب نیوز) گزشتہ روز حب سروان ہوٹل کے قریب ارباز کوچ کا کلینڈر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو ا ہے جسے سول ہسپتال حب میں فسٹ ایڈ دے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جسکی شناخت زین اللہ ولد مہر اللہ 25 سالہ سے ہوا ہے۔ایدھی زرائع۔حب میں آئے روز چوری رہزنی اور ڈکیتی منشیات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے حب شہری اور دکانداروں اور کاروباری حضرات اب اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں حب شہری اور عوامی حلقوں کا بالا احکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے حب شہر میں انتظامیہ کی جانب سے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ حب شہری اور دکاندار اور کاروباری حضرات محفوظ رہ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں