نوکنڈی اور گردونواح میں تیز گردآلود ہوائیں، معامولات زندگی متاثر
نوکنڈی (آن لائن)بلوچستان کے علاقے یک مچ میں تیزرفتار ہواؤں کے باعث دیواریں گرگئیں، تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ منگل کے روز جاری تیز رفتار ہواؤں کے باعث نوکنڈی، تفتان، سیندک، دوربن، چاہ مشکی، چاہ دالبندین اور چاغی میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی جبکہ بلوچستان کے علاقے یک مچ میں مختلف کلیوں میں تیز ہواؤں کے باعث دیوریں گرگئیں، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Load/Hide Comments


