نوشکی، ترقیاتی و تعمیراتی منصوبے التوا کا شکار، کئی منصوبے برسوں سے زیر تعمیر

نوشکی (انتخاب نیوز) نوشکی میں ترقیاتی و تعمیراتی منصوبے التوا کا شکار کئی منصوبے برسوں سے زیر تعمیر بروقت مکمل نہ ہونے سے عوام کو مشکلات اور قومی خزانے کو نقصان پہنچنے لگا دس سال قبل نوشکی میں 50بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا لیکن دس سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی ہسپتال کی نامکمل عمارت صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے دو ماہ قبل وزیر اعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے دورہ نوشکی کے موقع پر ہسپتال کے تعمیر کے لیے گرانٹ کی فراہمی اور منصوبے پر کام شروع کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن دو ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی ہنوز کام شروع کرنے کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں اور اسی طرح دس سال قبل آرسی ڈی شاہراہِ این 40 پر ایف سی چیک پوسٹ کے قریب چاغی زرعی پیکچ سے زرعی سکوائر مارکیٹ کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا 30فی صد کام کے بعد گزشتہ دس سالوں سے منصوبے پر کام نہیں ہو رہا ہے زرعی سکوائر مارکیٹ کی تعمیر سے علاقے کے زمینداروں کو زرعی اجناس منڈی تک رسائی میں سہولیات روزگار کی فراہمی کے مواقع میسر ہو نگے نوشکی میں پانی کی گرتی ہوئی سطح کو برقرار رکھنے کے لیے مارچ 2018میں خیصار ڈیم کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا چار سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی خیصار ڈیم کا منصوبہ تشنہ تکمیل ہے فنڈ کی عدم فراہمی کے باعث گزشتہ چار ماہ سے ڈیم کی تعمیر کا کام رک گیا ہے دو سال قبل نوشکی میں آر سی ڈی شاہراہِ کے دہانے پر سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا سپورٹس کمپلیکس کی چار دیواری کی بنیاد ڈالنے کے بعد گزشتہ ایک سال سے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا منصوبہ بھی فنڈ کی عدم فراہمی کے باعث التوا کا شکار ہے ان ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر سے جہاں عوام کو ان منصوبوں کی تکمیل سے ریلیف میں تاخیر ہوتی ہیں دوسری جانب مہنگائی کی وجہ سے منصوبوں کی لاگت میں کئی گناہ اضافہ سے قومی دولت کا ضیاع ہوتا ہے جو اس غریب صوبے کے عوام کے ساتھ سراسر ظم ا ور زیادتی کے مترادف ہے دوسال قبل گرلز کالج کے قریب مینگل روڑ سے کسٹم آرسی ڈی شاہراہِ کے لیے بائی پاس سڑک کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا گیا لیکن سڑک کے ارتھ ورک کے بعد نہ جانے تارکول بچھانے کا کام کب شروع کیا جاتا ہے زمہ زما ہوٹل سے بائی پاس کی تعمیر کا منصوبہ بھی ہنوز تشنہ تکمیل ہے نوشکی میں آفیسر کلب کے لیے سپورٹس ہال کی تعمیر کا منصوبہ ہنوز نامکمل ہے منصوبوں میں تاخیر کے باعث جہاں فلاحی منصوبوں سے عوام کو ریلیف میں تاخیر ہوتی ہیں دوسری جانب پلاننگ اور موثر مونیٹرنگ نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ اربوں روپے لیپس کرکے صوبے کے حقوق پر شب خون مارا جاتا ہے بلوچستان کے حکمران بلوچستان کے عوام پر ترس کھاتے ہوئے بلوچستان میں ترقی خوشحالی اور عوام کو بہتر ریلیف دینے کے اقدامات اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت وقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے بہتر حکمت عملی تشکیل دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں