چار کروڑ روپے کی فراہمی کے بعد واساکی مالی مشکلات میں کمی آگئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان حکومت کی جانب سے واسا کو چار کروڑ روپے کی رقم کی فراہمی کے بعد واساکی مالی مشکلات میں کمی آگئی ۔ ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈزکی فراہمی سے کیسکو کے واجبات اور ملازمین کو تنخواہوں کی ا دائیگی میں مدد ملے گی ،رمضان المبارک میں شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ،کوئٹہ کو پانی کی فراہمی کرنے والا ادارہ واساپچھلے کافی عرصے سے مشکلات کا شکار تھا ،ٹیو ب ویلز کی بجلی کے بلز کی مدد میں کیسکو کے ایک ارب پندرہ کروڑ روپے کی رقم واجب الادا ہے ،فنڈز نہ ہونے سے ملازمین کی تنخواہوں میں ادارے کو مشکلات کا سامنا تھا لیکن گذشتہ روز صوبائی حکومت کی جانب سے واسا کو 401ملین روپے کی رقم ریلیز ہونے سے ادارے کی مشکلات میں کمی آئی ہے ،اس سلسلے میں ایم ڈی واسا حامد رانا نے بتایا کہ کوئٹہ میں پانی کی ضرورت پانچ کروڑ گیلن ہے جس میں تین کروڑ واسا فراہم کررہا ہے 401 کروڑ روپے ملنے سے شہریوں کو رمضان المبارک میں پانی کی بلاتعطل فراہمی ہوسکے گی، انہوں نے کیسکو کے رہ جانے والے نوے کروڑ کے واجبات کی ادائیگی کیلئے بھی ایک سمری صوبائی حکومت کو بھجوادی گئی ہے ،انہوں نے بتایا کہ شہر میں غیر فعال ستر ٹیوب ویلز کو فعال کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں