پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنانے کیلئے مونس الٰہی کے ن لیگی اراکین سے رابطے

لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب بنانے کیلئے ان کے صاحبزادے اور وفاقی وزیر مونس الہی نے مسلم لیگ ن کے اراکین سے رابطہ کرلیا۔ ق لیگ کے رہنما مونس الہی کی طرف سے ن لیگ کے متعددارکان صوبائی اسمبلی سے رابطہ کیا گیا جس میں انہوں نے چوہدری پرویز الہی کے لیے بطور وزیراعلی پنجاب حمایت طلب کی جس پر مسلم لیگ ن کے ارکان نے خفیہ رائے شماری کی صورت میں چوہدری پرویز الہی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی۔ادھروفاقی حکومت نے چوہدری پرویز الہی کی بطور وزیراعلی پنجاب حمایت کے لیے ترین گروپ سے مدد مانگ لی، وفاقی وزرا پرویزخٹک اور فواد چوہدری کی جانب سے ترین گروپ سے فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی گئی ہے، اس مقصد کے لیے انہوں نے جہانگیر ترین گروپ کے عون چوہدری سے فون پر رابطہ کیا جب کہ پرویزالہی اور مونس الہی سے بھی عون چوہدری کا 24 گھنٹے میں دوسرا رابطہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں