ٹی وی چینل غلط خبریں چلانے سے گریز کریں، خالد مگسی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام چینلز سے درخواست ہے کہ میڈیا غلط بیانی سے گریز کرے، بدنام کرنے سے چینلز کو کچھ مل رہا ہے تو وضاحت کریں۔ ثناءترین نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پتا نہیں کون ان کو خبریں دے رہا ہے،چینل خبریں نشر کرنے سے پہلے تصدیق کرلیا کریں۔ روبینہ عرفان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں دو سو فیصد اپوزیشن کے ساتھ ہوں، میں ایک بلوچ عورت ہوں زبان دے دی ہے اس پر قائم ہوں۔
Load/Hide Comments


