جھوٹی خبر چلانے کے معاملے کو بلوچی جرگے میں لے کر جاﺅں گی، روبینہ عرفان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں پارٹی پالیسی کے مطابق اپنا ووٹ دیں گی نجی ٹی چینل جھوٹی خبر چلانے پر فوری معافی مانگیں بصورت دیگر قانونی کارروائی کے ساتھ انہیں بلوچی جرگے میں لے کرجاوں گی۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل نے انکے بارے میں جو خبر نشر کی ہے وہ سراسر جھوٹی ہے میں اپنی پارٹی کے فیصلوں کی پابند ہوں میں نے کسی بھی وفاقی وزیر سے ملاقات نہیں کی ہے اورنہ ہی پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کاوعدہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی صورت پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیں گی ۔انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل جھوٹی خبر نشر کرنے پرفوری معافی انگے بصورت دیگروہ انکے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ بلوچی جرگے میں لیکر جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں