میرانی ڈیم کمانڈ ایریا کے زمینداروں کو آبیانہ جمع کرانے کی ہدایت

تربت (نمائندہ انتخاب ) ایکسئین میرانی ڈیم عبدالرضا بلوچ نے کہاہے کہ میرانی ڈیم کمانڈ ایریا کے تمام زمیندار اپنے ذمہ آبیانہ کے واجبات فوری طورپر جمع کرائیں ، نادہندگان کے خلاف سخت قانونی کاروائی میں لائی جائے گی انہوں نے کہاکہ آبیانہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 15اپریل2022ءہے جن زمینداروں نے اب تک اپنے آبیانہ جمع نہیں کرائے ہیں وہ اپنے چالان دفتر سے وصول کرکے 15 اپریل 2022 ءتک جمع کروائیں، جمع نہ کرنے کی صورت میں تمام نادہندگان کے واٹرکورس سے پانی کی فراہمی بند کردی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں