سرگودھا،شوہرنے غیرت کے نام پربیوی اور بھتیجے کو قتل کردیا
سرگودھا:سرگودھا میں شوہرنے غیرت کے نام پربیوی اوربھتیجے کو قتل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقے نیوسیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی نے غیرت کے نام پراپنی بیوی اوربھتیجے کو قتل کردیا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کوشک تھا کہ اس کی بیوی اوربھتیجے کے آپس میں تعلقات ہیں۔ ملزم سیف اللہ نے فائرنگ کر کے بیوی آسیہ اوربھتیجے آصف کو قتل کیا اورفرار ہوگیا۔ دہرے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاشوں کوقبضے میں لے لیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments


