پی پی اور متحدہ کا ورکنگ ریلیشن شپ کا عدم اعتماد سے کوئی تعلق نہیں، بلاول
اسلام آباد(انتخاب نیوز) پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کا ورکنگ ریلیشن شپ کا عدم اعتماد سے کوئی تعلق نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی اور ایم کیو ایم کے تعلقات کا عدم اعتماد سے تعلق نہیں، کراچی اور پاکستان کی ترقی کیلیے محنت کرنی ہے۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کی دوریوں کی سازش سے پورے پاکستان کا نقصان ہوا، مل کر کراچی اور پاکستان کی ترقی کیلیے قدم اٹھائیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اپوزیشن کی صف میں شامل ہوچکی، جس کے بعد وزیراعظم کی اکثریت مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس کوئی آپشن نہیں رہا، استعفیٰ دینا ہے، کل ہی ووٹنگ کروائیں، اس معاملے کو انجام تک پہنچائیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی، معاشی بحران سے نکلنے کا سفر شروع کرنا ہے، جمہوری ہتھیار اپنا کر ان کے خاتمے کا بندوبست کیا۔


