ٹانک، ملٹری کمپائونڈ میں داخلے کی کوشش، فائرنگ میں 3 مشتبہ افراد ہلاک، 6 جوان جاں بحق
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں ملٹری کمپاو¿نڈ میں مشتبہ افراد کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، سیکورٹی فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 مشتبہ افراد ہلاک جبکہ 6 جوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے 6 جوان جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں نوشہرو فیروز کے 48 سالہ صوبیدار میجر شیر محمد، خیرپور کے 39 سالہ نائب صوبیدار زبید، راولپنڈی کے 39 سالہ حوالدار سہیل، ٹنڈوالہ یار کے 36 سالہ لانس نائیک غلام، خیرپور کے 32 سالہ سپاہی مسکین علی اور سکھر کے 37 سالہ سپاہی میر محمد شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


