خضدار ٹریفک حادثہ، تین بہن بھائی سمیت 4 افراد جاں بحق، 13 زخمی
خضدار (نامہ نگار)جیوا کراس پر ٹریفک کا المناک حادثہ، ایک ہی شخص کے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح خضدار اور سوراب اضلاع کے بارڈر علاقہ جیوا این 25شاہراہ پر ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا، خضدار سے کوئٹہ جانے والی ویگن اور منگچر سے وڈھ آنے والی کار گاڑی ٹکراگئے جس کے نتیجے میں منظوراحمد کے دو کمسن بیٹے اور ایک بیٹی جاں بحق ہوگئے۔ جن کے نام حسن اور نعمان پسران منظوراحمد کائنات بنت منظور احمد بتائے جاتے ہیں حادثے میں دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے میں زخمی افراد اور جاں بحق بچوں کو خضدار ہسپتال پہنچایا گیا۔
Load/Hide Comments


