کے الیکٹرک وندر میں زمینداروں کی بجلی بحال کرے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے وندر میں کے الیکٹرک کی زیادتیوں کی مخالفت کرتے ہوئے زمینداروں کی بجلی فورا بحال کرنے کا مطالبہ کردیا بیان میں کھا گیا کہ وندر لسبیلہ میں زمینداروں کسانوں اور ھاریوں نے K الیکٹرک کے خلاف احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے زمینداروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت کی طرف سے سبسڈی کی مد میں 65ہزار روپے ماہانہ فی ٹیوب ویل اور سولہ ہزار روپے زمینداروں کی جانب سے کے الیکٹرک کو ہر ماہ ادا کیا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود k الیکٹرک فی ٹیوب ویل ایک سے تین لاکھ روپے اضافی بل زمینداروں کو بھجوا رہا ھے جبکہ ناقص میٹرز کی وجہ سے اضافی بل بناکر زمینداروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ ادارے کی جانب سے جاری ہے ایوریج بل کے نام پر کروڑوں کے واجبات زمینداروں پر عائد کردی گئی ہے اور اسے بہانہ بناکر زمینداروں کے بجلی کنکشن کاٹ دیئے گئے ہیں جس سے زمینداروں کے فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔ نیشنل پارٹی نے کہاکہ سبسڈی کے مطابق بجلی روزانہ سولہ گھنٹے دی جائے اور زمینداروں کے بقایاجات فوری طور پر ختم کرکے بجلی کے وولٹیج اور نظام کو درست کیا جائے اور گزشتہ پانچ ماہ سے بجلی کی بندش کی وجہ سے زمینداروں کو جو نقصانات ہوئے ہیں ان کا ازالہ کیا جائے۔ زمینداروں کو زرعی ادویات، کھاد اور بیج وقت پر سبسڈی کی بنیاد پر مہیا کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں