بارڈرز و ساحل پر بھتہ خوری کسی صورت قبول نہیں کریں گے،جماعت اسلامی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) حق دو تحریک کے قائد ،جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی فورسزعوام کی حفاظت کریں بارڈرزوساحل پر بھتہ خوری کسی صورت قبول نہیں کریں گے بلوچستان میں بہت جلد تاریخی دھرنا دیکر لاکھوں نوجوانوں کو جمع کرکے حکمرانوں سے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے حقوق چھین لیں گے ۔بلوچستان کے وسائل دوسرے کھارہے ہیں جبکہ ہمارے لیے چیک پوسٹیں ، تذلیل ،جگر گوشوں کا لاپتہ ہونا ،بھتہ خوری ،بدامنی اوربدعنوانی رکھے گیے ہیں ہم سودساختہ حکمران بننے والے عوام دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے بلوچستان کے معصو م عوام سے مزید دھوکے فراڈ برداشت نہیں کیاجائیگا ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ کوئٹہ کے دوران نوجوانوں کے وفودسے ملاقات ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو روزگار کھیل کی سہولیات فراہم کرنے کے بجائے شراب خانے منشیات عام کیے گیے ہیں بلوچستان کے کونے کونے میں منشیاب کھلے عام دستیاب لیکن قانونی طریقے سے کاروبار ،تعلیم وصحت کے دروازے بند کیے گیے ہیں سازش کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو منشیات میں مبتلا کیے جارہے ہیں ۔چیک پوسٹوں ،بارڈرزپر بھتہ لیاجارہاہے ۔روزگار برائے فروخت ،تعلیم کے دروازے اہل نوجوانوں پر بند کیے گیے ہیں ان حالات میں بلوچستان کے نوجوان مایوس وپریشان اور کرب واذیت میں مبتلا ہیں بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے ہرقربانی دینے کیلئے تیار ہے ہم جمہوری اورمحب وطن ہیں ہماراپاکستان سے نہیں حکمرانوں اور مقتدرقوتوں سے جھگڑاہے ۔حکمران ہمیں ردعمل پر ابھار رہے ہیں۔ سی پیک سٹی گوادر کے حوالے سے حکومتی دعوے سرمایہ داروں کے تحفظ کیلئے ہیں گوادر مکران سمیت بلوچستان کے معصوم عوام کو پینے کا پانی ،بجلی اورماہی گیروں وعوام کو روزگار تک میسر نہیں ۔حکومت اعلانات ودعوﺅں کے بجائے عملی کام کریں حکمرانوں کی ترجیحات عوام نہیں کچھ اور ہیں۔حکومت عام عوام کی فلاح وبہبوداورترقی کیلئے کام کریں جماعت اسلامی عوامی مسائل کو اجاگر اورحل کیلئے ہر فورم پرآوازبلند کر رہی ہے ۔ حکومت واپوزیشن کی بے حسی ،بدعنوانی وغفلت کی وجہ سے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے ۔سلگتے دیرینہ مسائل کے ذمہ دارحکومت واپوزیشن وفاق وصوبائی حکومتیں ہیں ۔موجودہ بدترین مہنگائی نے غریب عوام کے مسائل میں دوچند اضافہ کر دیا غریب عوام تعلیم وصحت کے بجائے دو وقت کے کھانے کیلئے پریشان ہیں ۔موجودہ حکومت کے سب سے بڑے تحفے بدترین مہنگائی ،بے روزگاری ،بھاری سودی قرضے ہیں ۔حکمران عوام سے کیے گیے وعدوں پر عمل کریں تو آدھے مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔


