واپس آنے والوں کو ٹھڈا مار دینا، شیخ رشید کی عمران خان کو تجویز
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی ہے کہ جو لوگ اس مشکل صورت حال میں آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں یہ سب چل کر آپ کے پاس واپس آئیں گے تاہم ان سب کو ٹھڈا مار دینا۔الیکٹرانک پاسپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلے ایک ایک ویزے پر لاکھوں روپے رشوت لی جاتی تھی تاہم آج ایک بھی ویزہ درخواست رکی ہوئی نہیں ہے۔ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سب سیاسی گندے نالی کے کیڑے چند روپوں کی خاطر بک رہے ہیں اور مال ان کی کمزوری ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میثاق جمہوریت کس نے کروایا سب جانتے ہیں، ان لوگوں نے معمر قذافی، صدام حسین اور اسامہ بن لادن کا مال کھایا۔انہوں نے کہاکہ میں دو حلقوں کی سیاست کرتا ہوں اور جتنی ہمت و طاقت رہ گئی ہے، اس میں اللہ کے بعد عمران خان کا ساتھ دوں گا اور مجھے اس پر فخر ہے کہ میں نے عمران خان کے لیے سیاست کی ہے۔


