طالب علم حفیظ بلوچ پر دہشت گرد ی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

کوئٹہ (انتخاب نیوز) قائد اعظم یونیورسٹی کے طالب علم لاپتا حفیظ بلوچ کیخلاف سی ٹی ڈی کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات قائم کرلیے۔ سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ حفیظ بلوچ کو سیف آباد شاخ علاقہ جعفر آباد نزد گوٹھ محمد مٹھل مگسی سے مخبر کی اطلاع پر 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب گرفتار کیا گیا۔ حفیظ بلوچ پر تھانہ سی ٹی ڈی نصیر آباد میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں حفیظ بلوچ کو بی ایل اے کا کا کارکن بتایا گیا ہے۔ مقدمے میں حفیظ بلوچ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال 8 فروری 2022 ءکو خضدار سے قائداعظم یونیورسٹی کے ایم فل اسکالر اور باغبانہ خضدار سے تعلق رکھنے والے حفیظ بلوچ کو ایک نجی اکیڈمی سے نامعلوم افراد نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا جس کی رہائی کےلیے ملک گیر احتجاج سمیت ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں