اپوزیشن نے اکثریت ثابت کردی، کپتان بھاگا ہوا ہے، اختر مینگل
اسلام آباد (انتخاب نیوز) اختر مینگل نے اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو تعداد تھی اپوزیشن کی وہ سب کے سامنے تھی جو اکثریت ہم دکھانا چاہتے تھے اپوزیشن نے وہ اکثریت ثابت کردی۔ میدان چاہے کھیل کا ہو یا جنگ اہم کردار کپتان کا ہوتا ہے، ادھر کپتان اول روز سے ہی بھاگا ہوا ہے۔ آئین کو مذاق سمجھا گیا ہے اور اس ایوان کو مذاقیہ تھیٹر بنا دیا گیا ہے۔ آپ کو اکثریت ثابت کرنے کا موقع دیا گیا، اگر آپ کے پاس اکثریت نہیں تو اخلاقیات کا مظاہرہ کرتے، لیکن آپ میں اخلاقات کا بھی فقدان ہے۔ اکثریت نہ ہونے کے باوجود وہ کرسی سے چپکے ہوئے ہیں، ہم جب میاں صاحب کو لائیں گے تو دوسری کرسی پر بٹھائیں گے۔
Load/Hide Comments


