فائرنگ سے پی ٹی ایم کے رہنما عارف وزیر زخمی

عارف وزیر اپنے گھر غواہ خواہ، وانا میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ ایک گاڑی سے مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں مقامی انتظامیہ کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما عارف وزیر پر نامعلوم افراد نے ان کے گھر کے سامنے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔صحافی دلاور خان وزیر کے مطابق عارف وزیر اپنے گھر غواہ خواہ، وانا میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ ایک گاڑی سے مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور بھی زخمی ہوئے ہیں۔عارف وزیر کو زخمی حالت میں مقامی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں