نصیرآباد، دو گرہوں میں تصادم، 2افراد جاں بحق،5زخمی

ڈیرہ مراد جمالی:نصیر آباد کے علاقے روپا شاخ کے قریب مگسی قبائل کے دوگروپس میں تصادم دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھوشوی کی حدود گوٹھ محمد الیاس مگسی میں مگسی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم ہوا ڈنڈوں لاٹھیوں کے آزادنہ استعمال سے چھ افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں پنھل خان عابد حسین قابل خان ارباب شامل تھے جبکہ پنھل خان زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے جاں بحق ہو گیا نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے وجہ معلوم نہیں ہو سکا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں