جتنا جلد انتخابات ہوجائیں اتنا بہتر ہے، فیصل سبزواری

کراچی (انتخاب نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کے کارکن گھیراؤ کریں گے تو ایم کیو ایم کے کارکن بھی جواب دیں گے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ جو رویہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ہے اور جس گھیراؤ کی وزیر اعظم نے بات کی، اگر تحریک انصاف کے کارکن گھیراؤ کریں گے تو ایم کیو ایم کے کارکن بھی جواب دیں گے جب کہ ہمارے کارکن گرمی میں خراب بھی نہیں ہوتے۔ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ہم بھی جلد انتخابات کی حامی ہے، جتنا جلد انتخابات ہوجائیں اتنا بہتر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں