حکومت کا منحرف اور اپوزیشن ارکان کیخلاف غداری کے مقدمات بنانے پرغور

اسلام آباد (انتخاب نیوز) حکومت نے منحرف اور اپوزیشن ارکان کیخلاف غداری کے مقدمات بنانے پرغور شروع کردیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں منحرف اور اپوزیشن ارکان کے خلاف غداری کے مقدمات بنانے پرغور کیا گیا۔کل وزارت قانون کا چارج مل رہا ہے، شہباز کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے کارروائی کریں گے، فواد چوہدری۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی کہ منحرف اور اپوزیشن ارکان کے خلاف ثبوت موجود ہیں اور حکومت گرانیکیلئیاپوزیشن نے غیرملکی معاونت حاصل کی۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ حکومت گرانے کیلئے غیرملکی معاونت حاصل کرنا غداری کے زمرے میں آتا ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزرا کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو عالمی سازش کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں