واشک میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
پنجگورواشک(آئی این پی انتخاب نیوز)ضلع واشک کے علاقے ناگ میں فائرنگ کے واقعہ میں3افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ۔یہ معلوم نہ ہوسکا کہ فائرنگ کس نے کی اور نہ ہی مرنے والوں کی شناخت ہوسکی۔مقامی انتظامیہ نے واقعہ کے بارے خاموشی اختیار کی ہے ۔ادھر خبر رساں ادارے آئی این پی کے مطابق پنجگور کے علاقے میں نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرارہوگئے جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اتوار کو پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جب کہ علاقے کو بھی گھیرے میں لے لیا ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں شناخت کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


