اسپیکر کی کرسی پر بیٹھنا مجھے اچھا نہیں لگا ،ایاز صاد ق

اسلام آباد :سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے علامتی اجلاس کے دوران اسپیکر کی کرسی پر بیٹھنا مجھے اچھا نہیں لگا تاہم پینل آف چیئرمین کا رکن ہونے کی وجہ سے مجھے علامتی اجلاس کی صدارت کرنا پڑی ۔اتوار کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا سے بات چیت کے دوران اس سوال پر کہ آپ کو ساڑھے تین سال بعد اسپیکر کی نشت پر بیٹھنا کیسے لگا؟ ایاز صادق نے جواب دیا کہ میں پینل آف چیئرمین کا رکن بھی بننے سے معذرت کر لیتا ہوں مگر اس مرتبہ کے سیشن میں مجھے پینل آف چیئرمین کا رکن بنایا گیا اور اسی وجہ سے مجھے علامتی اجلاس کے لئے اسپیکر کی کرسی پر بیٹھنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں