مسجد الحرام کی رونقیں بحال، عمرے کے 2 کروڑ 30 لاکھ اجازت نامے جاری

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے رواں عمرہ سیزن میں اب تک 2 کروڑ 30 لاکھ اجازت نامے جاری کیے جا چکے ہیں۔یہ بات سعودی وزارتِ حج وعمرہ کے ترجمان انجینئر ہشام السعید نے بتائی ہے۔ ترجمان سعودی وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 2 کروڑ 30 لاکھ (23 ملین) عمرہ اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔سبق نیوز کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ کے ترجمان نے بیان میں مزید کہا ہے کہ اس سال کورونا کی وبا پر قابو پانے کے بعد حرمین الشریفین میں مکمل گنجائش کے ساتھ زائرین کی آمد کے سلسلے کو بحال کر دیا گیا ہے۔بیان کے مطابق رمضان المبارک کے لیے پیشگی عمرہ اجازت نامے کے حصول کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس سے نہ صرف اندرون مملکت بلکہ بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ترجمان وزارتِ حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ ماضی قریب میں بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین مملکت پہنچنے کے بعد ہی عمرہ اجازت نامے حاصل کرسکتے تھے جبکہ اب اس سہولت کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے بیرون ممالک سے بھی عمرہ اجازت نامے کے حصول کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ترجمان وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق اب تک 56 ممالک سے آنے والے زائرین عمرہ اجازت نامے کی اس سہولت سے فیض یاب ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے ا±نہیں کافی سہولت ہوتی ہے اور وہ اپنے ملک سے ہی عمرہ اجازت نامے جاری کرا سکتے ہیں۔ترجمان انجینئر ہشام کا کہنا تھا کہ وہ عمرہ زائرین کو ارضِ حرمین الشریفین میں خوش ا?مدید کہتے ہیں اور وہ حرمین الشریفین میں بہترین سہولتوں کے ساتھ زائرین کی خدمت کے لیے مستعد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں