پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ، اپوزیشن کے 20 اراکین کی رکنیت معطل کرنے پر غور

لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کرنے کی وجہ سے اپوزیشن کے 15 سے 20 اراکین کی رکنیت معطل کرنے پر غور شروع کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ ارائی سے متعلق اسپیکر کی جانب سے قائم کی گئی انکوائری کمیٹی آج اپنی رپورٹ پیش کرے گی، اپوزیشن اراکین کی رکنیت انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر معطل کی جائے گئی کیوں کہ انکوائری کمیٹی میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کی نشاندہی بھی کی جائے گی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کا کہا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں