اعتزاز احسن کی بیٹی نے والد کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے متعلق غلط فہمی دور کردی
لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن کی صاحبزادی ثمن احسن نے ٹوئٹر پر والد کے خلاف پھیلی غلط فہمی دور کردی۔ٹوئٹر پر اعتزاز احسن کے نام اور تصویر سے منسوب کیے جانے والے گمراہ گن ٹوئٹس پر ثمن احسن نے شدید ردعمل دیتے ہوئے گزشتہ برس ماہِ جنوری میں والد کے اصلی اکاﺅنٹ سے کیا گیا ٹوئٹ شیئر کیا۔انہوں نے لکھا کہ یہ میرے والد اعتزاز احسن کا واحد حقیقی ٹوئٹر اکانٹ ہے لیکن وہ اسے کبھی استعمال نہیں کرتے۔ ان کے نام سے ٹوئٹ کرنے والے دیگر تمام اکاﺅنٹس جعلی ہیں اور غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ثمن نے ایک صارف کے سوال کے جواب میں کہا کہ اعتزاز احسن کے نام سے منسوب جعلی اکاﺅنٹس کی اطلاع ایف آئی اے کو دی گئی ہے، میں جعلی اکاﺅنٹس کی اطلاع اور اصلی کی تصدیق کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہوں لیکن اس میں وقت اور محنت درکار ہے۔
Load/Hide Comments


