عمران خان سب سے زیادہ کرپشن اور ڈکیتیاں کرتا رہا، خواجہ آصف

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسمبلی میں اقلیت نے اکثریت کو روند ڈالا، جنہوں نے قانون اور آئین توڑنے میں اعانت کی ان پر آرٹیکل 6 لگے گا،عمران خان اوران کے اہل خانہ سمیت سب قانون کا سامنا کریں گے، عمران خان سب سے زیادہ کرپشن اور ڈکیتیاں کرتا رہا ہے،عمران خان ان چالیس چوروں کا علی بابا ہے،علیم خان نے عمران خان اور ان کی بیگم پر سنگین الزمات لگائے، وقت زیادہ دور نہیں بزدار ان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنے گا، عمران خان سب سیزیادہ کرپٹ اور کرپشن کا سرپرست ہے، اس نے کرپشن کا میٹر چالو رکھنے کیلئے پارلیمنٹ کو پامال کیا،بزدار مال اکٹھا کرکے کچھ خود بھی رکھ لیتا تھا۔منگل کو (ن )لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ روز علیم خان نے بتایا ہے کہ عمران خان اور ان کی بیگم نے مال اکھٹا کیا،بزدار مال اکٹھا کرکے کچھ خود بھی رکھ لیتا تھا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے مال اکٹھا کرنے کے ویڈیو ثبوت سامنے آچکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اسمبلی میں اکثریت ہمارے پاس تھی، اقلیت نے اکثریت کو روند ڈالا، جنہوں نے قانون اور آئین توڑنے میں اعانت کی ان پر آرٹیکل 6 لگے گا۔لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان اوران کے اہل خانہ سمیت سب قانون کا سامنا کریں گے،عمران خان سب سے زیادہ کرپشن اور ڈکیتیاں کرتا رہا ہے،عمران خان ان چالیس چوروں کا علی بابا ہے۔خواجہ آصف نے بتایا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیموں سے سب سے زیادہ فائدہ عمران خان اور ان کے اہل خانہ نے اٹھایا، عمران خان نے قیامت خیز کرپشن کی، پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں