صدر نے غیر فعال وزیر اعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی توڑی، یعقوب ناصر

لورالائی (انتخاب نیوز) مسلم لیگ( ن) کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے صدر نے ائین شکنی کرکے غیر فعال وزیر اعظم کے ایڈوائیس پر قومی اسمبلی توڑ دی اب کس قانون کے تحت عمران خان وزیر اعظم کی کرسی پر براجمان ہیں انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کیلئے صدر نے عمران خان اورشہباز شریف کو خط لکھ کر نام طلب کیئے جب قومی ا سمبلی ہی نہیں رہی تو وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کس طرع برقرار رہ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کسی صورت نگراں وزیر اعظم کا نام تجویز نہیں کرینگے اور نہ اسپیکر کے پارلیمانی اراکین پر مشتمل کمیٹی میں ہمارے ارکان شامل ہونگے انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم کی کرسی سے چمٹے ہوئے ہیں انھیں ہم زبردستی وزیر اعظم ہاوس سے نکالیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملک ائین قانون اور پارلیمان کی بالدستی سے کوئی غرض نہیں وہ صرف وزارت اعظمٰی کے لالچ میں ملک کو داو پر لگا نے کے چکر میں ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی حمزہ شہباز شریف کو ائینی طریقے سے منتخب کرانے میں عمران خان پر اورویز الٰہی رکاوٹیں ڈال رہے ہیں لیکن آج چھ اپریل کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ثابت ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف بہت جلد ملک میں ہونگے اور الیکشن مہم کو لیڈ کرینگے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی ہٹ دھرمی ضد اور آنا پرستی کا ثبوے دیتے ہو ئے سمبلی توڑ کر پارلیمانی نظام پر شب خون مارا شکست انکا مقدر تھا اسی لیئے انہوں نے اسپیکرز کا استعمال کرکے اجلاس کو گھمایا اور آخری دن واجح شکست کو دیکھتے ہوئے ایوان سے بھاگ گئے انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر ائینی اقدامات سے ائینی بحران پیدا کرنے کی مزموم سازش پہلے ہی تیار کرلی گئی تھی انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ عمران خان کے غیر ائینی اقدام کو کالعدم قرار دیکر اسمبلی کو بحال کردیگی پی ڈی ایم چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کا خیر مقدم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی کا دور ملک کے تہتر سالوں کا سیاں ترین دور شمار کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک کی قومی سللامتی کو داو پر لگانے کی کسی کو اجازت نہیں دیگی ہم اس وقت ملک کی بقاءکی جنگ لڑ رہے ہیں عمران خان ملک میں صدارتی نظام لانا چاہتے تھے اور اٹھارویں ائینی ترمیم کو بھی ختم کرنے کی اول روز سے ہی کوشش کررہے تھے جس کو ہم نے اسمبلی فلور اور عوامی سطح پر ناکام بنانیا انہوں نے کہا کہ ملک میں مپنگائی کا ریکارڈ قائم کیا گیا آٹا چینی مالم جبہ بی آر ٹی اسیکنڈلز کے تمام محروں کو آزد چھوڑ نے والے سابق وزیر اعظم کو صرف اپوزیشن کے لوگ ہی مشکوک نظر آئے ہماری حکومت آنے کے بعد نیب کو یا تو ختم یا پھر اسمیں ضروری ترامیم کیئے جائینگے انہوں نے کہا کہ جے یو ائی ملک میں صاف و شفاف احتساب چاہتی ہے لیکن اسمیں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں