اپنی کرسی بچانے کیلئے لوگوں کو غدار کا لقب دیناٹھیک نہیں، شیری رحمن
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی اکثریت کو غدار کہا جارہا ہے ، ہم نے امریکہ سے پورے ملک کیلئے معافی منگوانئی، آپ نے معافی کیوں نہیں منگوائی ،اپنی کرسی کو بچانے کیلئے لوگوں کو غدار کا لقب دیناٹھیک نہیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا میڈیا کا ساتھ رہتا ہے،فواد چوہدری نے چند صحافیوں سے بدتمیزی کی ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی والو پورا قوم آپ سے سوال پوچھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ تھوڑا حوصلہ پیدا کریں ،اب آپ اپنا غصہ میڈیا کے خلاف کررہیں ہیں،پیکا جیسے کالے قوانین۔ کے خلاف ہم کھڑے ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ طوفان بدتمیزی کا بھرپور مذمت کرتے ہیں،رول اینڈ لا کی بات کرتے ہیں،اس فیصلے کی بنیاد پر پاکستان کا مستقبل بچا سکیں گے۔شیری رحمن نے کہاکہ ریفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے پاس کوئی جواب نہیں تھا،ہر قسم کی باتیں کی جارہی ہیں،ہم اکثریت کی نمائندگی کررہے ہیں،اور آپ اکثریت کو غدار کہ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تین اپریل کو تین بجے تک ہمارے پاس کوئی نوٹس نہیں آتا ،ہم نے امریکہ سے پورے ملک کیلئے معافی منگوائی،انہوں نے کیوں امریکہ سے معافی نہیں منگوائی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ صفہ اول میں کھڑی ہے،یہ میڈیا کا دور ہے بھائی۔شیری رحمان نے کہاکہ یہ تحریک انتشار ہیں،آج سے انکا نام تحریک انتشار ہے۔ انہوںنے کہاکہ زرداری صاحب کہتے تھے دبا سہ سکتے ہو۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پوری قوم کی نظریں سپریم کی طرف ہیں،آج ہمیں غدار وطن کہا جاتا ہے،اگر ہم غدار وطن ہیں تو ہمارا ٹرائل کیوں نہیں کیا جاتا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا،امید ہے آئین و قانون کے مطابق سپریم کورٹ فیصلہ دیگی۔ انہوںنے کہاکہ ا پنی کرسی کو بچانے کیلئے لوگوں کو غدار کا لقب دیناٹھیک نہیں۔انہوںنے کہاکہ اس حکومت سے ہمارا چھٹکارا ہو چکا ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی اس حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں۔


