حمزہ شہباز 199 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب
لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس شازیہ عابد کی زیر صدارت ہوا جس میں شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے لیے پیش کردہ قرار داد منظور کرلی گئی، قرار داد کے حق میں 199 اراکین نے ووٹ ڈالے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرار داد پاس ہونے پر مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں، حمزہ شہباز کو مبارکباد۔ اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ میاں نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں۔ اللہ پاک میری والدہ کے درجات بلند کرے۔ حمزہ شہباز نے اس موقع پر کہا کہ آئینی بحران کی سنگینی بڑھتی جارہی ہے۔ پرویز الٰہی اقتدار کی لالچ میں آکر اندھے ہوگئے۔ یہ لوگ پچھلے دو ہفتوں سے تماشہ کررہے ہیں، بہت جلد آئینی بحران کا خاتمہ ہوجائے گا۔ ہیجانی کیفیت برقرار رہی تو ملک میں عدم استحکام بڑھے گا، سپریم کورٹ نوٹس لے۔ عمران نیاز ی نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا، پرویز الہٰی بھی عمران نیازی کے نقش قدم رپ حل


