بختیار آباد، بچے کے ساتھ بدفعلی میں ملوث ملزم گرفتار
بختیارآباد (انتخاب نیوز) بختیار آباد لیویز فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بچے کے ساتھ بدفعلی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ بختیار آباد لیویز فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 377/34 ت پ میں مفرور ملزم راشد علی ولد عرفان اللہ کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ ملزم لیویز تھانہ بختیار آباد کو بچے کے ساتھ بدفعلی کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ ملزم کا دوسرا ساتھی عطا اللہ ولد محمد حیات قوم ابڑو تا حال مفرور ہے۔ جس کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ نائب تحصیلدر محمد انور جتوئی نے خفیہ اطلاع پر رسالدار میران خان ڈومکی، بابو فرید احمد چاچڑ اور لیویز فورس کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر ملزم راشد علی ولد عرفان اللہ کو گرفتار کرلیا۔ مزید کارروائی لیویز فورس بختیار آباد کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


