قومی مفاد کا فیصلہ ذاتی خواہش پر نہیں کیا جاسکتا، فضل الرحمان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی مفاد کا فیصلہ سپریم کورٹ آئین اور قانون کے تحت ہونا چاہیے، سپریم کورٹ فیصلہ سازی کا ادارہ ہے، قومی مفاد کا فیصلہ ذاتی خواہش پر نہیں کیا جاسکتا، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے تو جلد فیصلہ سنایاجائے۔ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دے کر اسمبلی کو بحال کیا جائے۔ اسمبلی اگر جلد بحال نہیں ہوئی تو ہم عدلیہ کا فیصلہ نہیں مانیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں