پی ٹی ایم کے رہنما عارف وزیر انتقال کر گئے

اسلام آباد: تفصیلات کے مطابق پی ٹی ایم کے رہنما عارف وزیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ عارف وزیر پر گزشتہ روز وزیرستان کے مقام وانا پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ وانا میں اپنے گھر کے باہر چہل پہل کر رہے تھے کہ اچانک مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ ان کی وفات کی تصدیق وانا اسٹیشن ہاؤس آفیسر عثمان خان نے کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں